یمن میں سعودی آپریشن کا ایک سال مکمل ہونے پر عدن سلسلہ وار خود کش کا بم دھماکوں سے گونج اٹھا،22افراد ہلاک،100سے زائد زخمی ہوگئے۔
عرب میڈیا کے مطابق یمن کے شہر عدن میں تین چیک پوسٹوں پر ہونے والے خودکش بم دھماکوں میں کم سے کم 22 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ان دھماکوں کی ذمہ داری شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ نے قبول کی ہے۔یمن میں خانہ جنگی کے بعد سے دولتِ اسلامیہ نے ملک میں قدم جمائے اور کئی خطرناک حملے کیے ہیں۔
nastaleeq', 'Nafees Web Naskh', Helvetica, sans-serif;">شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ یمن کی حکومت اور حوثی باغیوں کے خلاف ہے جنھوں نے دارالحکومت صنعا کے بیشتر علاقے پر قبضہ کر لیا ہے۔یہ دھماکے ایسے وقت پر ہوئے ہیں جب یمن میں سعودی عرب کے کمان میں جاری فضائی آپریشن کو ایک سال مکمل ہو گیا ہے۔دھماکوں میں فوجی سمیت عام شہری بھی ہلاک ہوئے ہیں اور100سے زائد زخمی ہوئے ہیں ۔
حکام کا کہنا ہے کہ دو بم دھماکے ان سرحدی چیک پوسٹوں کے قریب ہوئے جو اتحادی افواج کے استعمال میں تھیں۔ دھماکے کے بعد مسلح حملہ آورں نے فائرنگ بھی کی۔تیسرا دھماکہ اس وقت ہوا جب بارودی مواد سے بھری ایمبولینس فوجی چیک پوسٹ سے ٹکڑانے کے بعد پھٹ گئی۔